حصین بن عبد الرحمن سے (ہشیم کے بجائے) محمد بن فضیل نے سعید بن جبیر کے حوالے سے حدیث سنائی، انہوں نےکہا: ہمیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نےحدیث سنائی کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرےسامنے تمام امتیں پیش کی گئیں .....“ پھر حدیث کا باقی حصہ ہشیم کی طرح بیان کیا اور ابتدائی حصے (حصین کےواقعے) کا ذکر نہیں کیا۔
حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر تمام امتیں پیش کی گئیں۔“ پھر حدیث کا باقی حصہ ہشیم کی طرح بیان کیا، اور حدیث کا ابتدائی حصہ (حصین کا واقعہ) بیان نہیں کیا۔