خالد نے ہمیں سہیل سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی، البتہ ان کی حدیث میں ہے: سہیل نے کہا: عبیداللہ بن مقسم نے (سہیل سے) کہا کہ میں تمہارے بھائی کے بارے میں (بھی) گواہی دیتا ہوں کہ اس حدیث (کو اپنے والد سے بیان کرتے ہوئے اس) میں یہ اضافہ کیا تھا: "اور جو غرق ہو جائے وہ شہید ہے۔"
امام صاحب ایک اور استاد سے سہیل کی سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، ہاں، اس نے اپنی حدیث میں کہا، سہیل نے کہا، عبداللہ بن مقسم نے بتایا، میں تیرے بھائی کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے اس حدیث میں یہ اضافہ کیا: ”اور جو ڈوب گیا وہ شہید ہے۔“