مسعر نے ابواسحاق سے، انہوں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: جب آیت: "مومنوں میں سے گھر بیٹھنے والے مجاہدوں کے برابر نہیں" نازل ہوئی تو (عبداللہ) ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کی، تب (غَیْرُ أُو۟لِی ٱلضَّرَرِ) (جو معذور نہیں) کے الفاظ نازل ہوئے۔
حضرت براء رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، جب یہ آیت اتری ”گھر بیٹھ رہنے والے مومن برابر نہیں ہیں“