جریر نے اعمش سے، انہوں نے ابوعمرو شیبانی سے، انہوں نے ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک شخص اونٹنی کی مہار پکڑے ہوئے آیا اور کہنے لگا: یہ اللہ کی راہ (جہاد) میں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تمہیں اس کے بدلے میں قیامت کے دن سات سو اونٹنیاں ملیں گی اور سبھی نکیل سمیت ہوں گی۔"
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی مہار ڈالی ہوئی اونٹنی لایا اور کہنے لگا، یہ اللہ کی راہ میں ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے قیامت کے دن اس بدلہ میں سات سو (700) اونٹنیاں ملیں گی، سب کے مہار ڈالی ہو گی۔“
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4897
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، اگر خلوص نیت سے جہاد کے لیے کوئی چیز دی جائے تو اس میں سات سو گنا تک اضافہ ہوتا ہے، ایک چیز کے عوض اسے سات سو اشیاء ملیں گی۔