وکیع نے کہا: ہمیں اعمش نے زیاد بن حصین ابو جہمہ سے حدیث سنائی، انہوں نے ابو عالیہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے آیت: ﴿مَا کَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَی﴾ ”جھوٹ نہ دیکھا دل نے جو دیکھا“ اور ﴿وَلَقَدْ رَآہُ نَزْلَۃً أُخْرَی﴾ ”اور آپ نے اسے ایک بار اترتے ہوئے دیکھا“ (کےبارے میں) کہا: رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (رب تعالیٰ کو) اپنے دل دو بار دیکھا۔
حضرت ابنِ عباس ؓ کا قول ہے کہ ﴿مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ﴾ (النجم: 13) ”بلاشبہ آپ نے جو کچھ دیکھا دل نے اس میں جھوٹ کی آمیزش نہیں کی۔“ ﴿وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ﴾ (النجم: 13) ”بلا شبہ آپ نے اسے ایک اور بار اترتے دیکھا ہے“ کی تفسیر یہ ہے ”کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کو اپنے دل سے دو دفعہ دیکھا ہے۔“