الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب الْقَسَامَةِ
قسموں کا بیان
11. باب ثَوَابِ الْعَبْدِ وَأَجْرِهِ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِهِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ اللَّهِ:
11. باب: غلام کے اجر و ثواب کا بیان اگر وہ اپنے آقا کی خیر خواہی کرے اور اللہ تعالیٰ کی اچھے طریقے سے عبادت کرے۔
حدیث نمبر: 4323
وحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
جریر نے اعمش سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی۔
امام صاحب یہی روایت ایک اور استاد سے اعمش ہی کی سند سے بیان کرتے ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1666
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4323 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4323  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان پر دو ہی قسم کے حقوق ہیں،
حقوق اللہ اور حقوق العباد۔
تو وہ جب ان دونوں کو ادا کرتا ہے،
تو اس کا معنی یہ ہے کہ اس کے ان نیک اعمال کی بناء پر اس کی لغزشیں اور کوتاہیاں،
معاف ہو جائیں گی،
اور اس کے محاسبہ کی ضرورت نہیں رہے گی،
یا وہ مناقشہ سے بچ جائے گا،
محض پیشی اور عرض اعمال ہو گا اور بس،
اور مومن مُزهد،
کم مال مومن کے قرینہ سے یہ معنی بھی ہو سکتا ہے،
چونکہ غلام،
مال کا مالک نہیں ہوتا،
اس لیے وہ مالی محاسبہ سے محفوظ ہو گا،
دوسرے اعمال کا حساب و کتاب ہو گا،
اور اطاعات و نیکیوں کی کثرت کی بناء پر محاسبہ و مناقشہ کی ضرورت ہی نہیں پیش آئے گی۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4323