اسماعیل بن علیہ، سفیان اور وہیب، سب نے ایوب سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوقلابہ اور قاسم سے اور انہوں نے زہدم جرمی سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہم حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے۔۔ ان سب نے حماد بن زید کی حدیث کے ہم معنی حدیث بیان کی
امام صاحب اپنے پانچ اساتذہ کی تین سندوں سے، زھدم جرمی کی روایت بیان کرتے ہیں۔ تمام اساتذہ نے حماد بن زید کی حدیث نمبر 9 کی طرح حدیث بیان کی۔