نضر بن شمیل، ابو عامر عقدی اور وہب بن جریر سب نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، وہب بن جریر کی حدیث میں ہے: تو آیت فرائض نازل ہوئی۔ اور ان میں سے کسی کی حدیث میں ابن منکدر سے شعبہ کے سوال کا تذکرہ نہیں ہے۔
امام صاحب اپنے دو اساتذہ سے شعبہ کے تین شاگردوں سے روایت کرتے ہیں، ان میں سے وہب بن جریر کی روایت ہے کہ فرائض کی آیت اتری، اور نصر اور عَقدی کی روایت ہے، آیت الفرض اتری، (فرائض اور فرض کا معنی و مقصد ایک ہی ہے) لیکن ان میں سے کسی نے، شعبہ کا محمد بن منکدر سے سوال کرنے کا تذکرہ نہیں کیا۔