الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب الْمُسَاقَاةِ
سیرابی اور نگہداشت کے عوض پھل وغیرہ میں حصہ داری اور زمین دے کر بٹائی پر کاشت کرانا
26. باب تَحْرِيمِ الاِحْتِكَارِ فِي الأَقْوَاتِ:
26. باب: احتکار انسان اور حیوان کی خورک میں حرام ہے۔
حدیث نمبر: 4124
قَالَ إِبْرَاهِيمُ: قَالَ مُسْلِم: وحَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْنٍ ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ أَبِي مَعْمَرٍ أَحَدِ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ يَحْيَى.
عمرو بن یحییٰ نے محمد بن عمرو سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے اور انہوں نے بنو عدی بن کعب کے ایک فرد حضرت معمر بن ابی معمر سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔ آگے یحییٰ سے سلیمان بن بلال کی روایت کردہ حدیث کی طرح بیان کیا۔
امام صاحب اپنے ایک مجہول ساتھی سے، پہلی حدیث کی طرح روایت بیان کرتے ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1605
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4124 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4124  
حدیث حاشیہ:
نوٹ:
امام صاحب متابعت کے طور پر بعض جگہ مجہول راوی کی رویبت کے آتے ہیں،
بعض علماء کے بقول ایسا چودہ مقامات پر ہوا ہے۔
لیکن اس کو منقطع روایت قرار دینا درست نہیں ہے،
کیونکہ یہاں راوی کا تذکرہ تو موجود ہے لیکن وہ مجہول ہے،
اور دوسری روایات سے اس کی تعیین ہو سکتے ہے،
جیسا کہ اس راوی کا نام سنن ابو داؤد میں وھب بن بقیہ ہے۔
(شرح نووی،
ج)

ص: 22)
۔
لیکن اس میں یہ اشکال ہے کہ وھب بن بقیہ توخالد بن عبداللہ کا شاگرد ہے گویا عمرو بن عون کا ساتھی ہے،
اور مجہول راوی،
عمرو بن عون کا شا گرد ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4124