حماد بن زید اور اسماعیل (ابن علیہ) دونوں نے ایوب سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی اور ابن علیہ کی حدیث میں یہ اضافہ ہے، کہا: اس کے بعد حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اسے چھوڑ دیا اور وہ اسے (اپنی زمین کو) کرائے پر نہیں دیتے تھے
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ وہ حضرت رافع کے پاس آئے، تو انہوں نے انہیں مذکورہ بالا حدیث سنائی۔