الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب الْعِتْقِ
غلامی سے آزادی کا بیان
7. باب فَضْلِ عِتْقِ الْوَالِدِ:
7. باب: باپ کو آزاد کرنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 3800
وحَدَّثَنَاه أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي . ح وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، كُلُّهُمْ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالُوا: وَلَدٌ وَالِدَهُ.
وکیع، عبداللہ بن نمیر اور ابو احمد زبیری سب نے سفیان سے، انہوں نے سہیل سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی اور ان سب نے بھی "کوئی بیٹا اپنے والد کا" کے الفاظ کہے
امام صاحب اپنے تین اور اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، سب نے (وَلَد وَالِدًا)
ترقیم فوادعبدالباقی: 1510
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3800 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3800  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بیٹا اپنے باپ کا جو اس پر حق ہے،
اس کو کسی صورت میں بھی ادا نہیں کر سکتا کیونکہ عام طور پر یہ ممکن نہیں ہے کہ کسی کا باپ ہو اور وہ کسی کا غلام بن جائے تو وہ اس کو خرید کر آزاد کردے،
جمہور کے نزدیک کبھی اگر ایسی صورت پیش آجائے تو باپ بیٹے کے خریدنے سے ہی آزاد ہو جائے گا۔
جبکہ اہل ظاہر کے نزدیک اسے آزاد کرنا ہو گا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3800