یحییٰ بن سعید کہتے ہیں: میں نے نافع سے سنا، وہ صفیہ بنت ابوعبید سے حدیث بیان کر رہے تھے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا سے سنا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کر رہی تھیں۔۔۔ جس طرح لیث اور ابن دینار کی حدیث ہے۔ اور یہ اضافہ کیا: "وہ اس پر چار مہینے دس دن سوگ منائے گی
صفیہ بنت ابی عبید بیان کرتے ہیں، میں نے حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ تعالی عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہوئے سنا، جس میں اوپر والی حدیث میں یہ اضافہ ہے ”وہ شوہر پر چار ماہ اور دس دن سوگ کرے گی۔“