الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب النِّكَاحِ
نکاح کے احکام و مسائل
11. باب اسْتِحْبَابِ التَّزَوُّجِ وَالتَّزْوِيجِ فِي شَوَّالٍ وَاسْتِحْبَابِ الدُّخُولِ فِيهِ:
11. باب: عقد کا اور زفاف کا شوال میں مستحب ہونا۔
حدیث نمبر: 3484
وحدثناه ابْنُ نُمَيْرٍ ، حدثنا أَبِي ، حدثنا سُفْيَانُ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِعْلَ عَائِشَةَ.
عبداللہ بن نمیر نے کہا: ہمیں سفیان نے اسی سند کے ساتھ (یہ) حدیث بیان کی اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے عمل (خاندان کی بچیوں کا شوال میں شادی کرانے) کا تذکرہ نہیں کیا۔
امام صاحب ایک اور استاد سے یہی روایت نقل کرتے ہیں، لیکن اس میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے عمل کا ذکر نہیں ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1423
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3484 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3484  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
زمانہ جاہلیت میں لوگ ماہ شوال میں شادی اور زفاف کو منحوس خیال کرتے تھے،
جیسا کہ اب بھی بعض لوگوں میں اس کے اثرات باقی ہیں اس جاہلی نظریہ کی تردید کی خاطر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ماہ شوال میں شادی اور رخصتی کو بہتر اور پسندیدہ سمجھتی تھیں،
اسی طرح بعض لوگ محرم میں شادی کو منحوس خیال کرتے ہیں یہ جاہلانہ خیال ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3484