الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب الْحَجِّ
حج کے احکام و مسائل
96. باب بَيَانِ أَنَّ الْمَسْجِدَ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى هُوَ مَسْجِدُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ.
96. باب: اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی، اور وہ مسجد نبوی ہے۔
حدیث نمبر: 3388
وحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ ، قَالَ سَعِيدٌ: أَخْبَرَنا، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: حدثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي سَعِيدٍ، فِي الْإِسْنَادِ.
حمید (طویل) نے ابو سلمہ سے انھوں نے ابو سعید خدی رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مانند روایت کی۔۔۔اور انھوں نے سند میں عبد الرحمٰن بن ابو سعید کا ذکر نہیں کیا (برا ہ راست حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی)
ترقیم فوادعبدالباقی: 1398
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3388 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3388  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ مسجد جس کوقرآن مجید نے ﴿أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى﴾ قرار دیا ہے،
اس کا اولین اور اصلی مصداق مسجد نبوی ہے،
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زور پیدا کرنے اور تاکید کے لیے کنکریاں اٹھا کر زمین پر مار کر اس کی توثیق کی ہے،
اور اس سے پہلے منافقین کی بنا کردہ مسجد ضرار کا تذکرہ ہے۔
جس کے بارے میں فرمایا:
﴿لا تَقُمْ فِيهِ أَبَدًا﴾ (اس میں کبھی قیام نہ کریں)
اور آپ کا دائمی قیام مسجد نبوی میں رہا ہے اگرچہ ثانوی طور پر اوربالتبع مسجد قبا بھی اس کا مصداق ہے،
اور اس کو ﴿أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى﴾ قرار دینا مسجد نبوی کے ﴿أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى﴾ ہونے کے منافی نہیں ہے،
اور دونوں اپنی اپنی جگہ ﴿أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى﴾ ہیں،
کیونکہ دونوں کی بنیاد ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھی ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہرہفتہ قبا تشریف لے جاتے تھے اور وہاں نماز پڑھتے تھے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3388