حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئےسنا، "بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے مدینہ کا نام"طابہ" رکھا ہے۔"
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”اللہ تعالیٰ نے مدینہ کا نام ”طابہ“
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3357
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: طَابَہ اور طَیبَہ کا معنی پاکیزہ اور خوشگوار ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو اسم بامسمیٰ کر دیا، مدینہ میں روحوں کے لیے جو خوشگواری جو سکون وطمانیت اور پاکیزگی ہے وہ اسی کا خاصہ اور امتیاز ہے۔