عبد العزیز بن رفیع نے عبد اللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ابو قتادہ رضی اللہ عنہ صحا بہ کرا م رضوان اللہ عنھم اجمعین کی نفری میں تھے انھوں نے احرا م باندھا ہوا تھا اور وہ خود احرا م کے بغیر تھے اورحدیث بیان کی اور اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا تم میں سے کسی انسا ن نے اس (شکار) کی طرف اشارہ کیا تھا یا انھیں (ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کو) کچھ کرنے کو کہا تھا؟ انھوں نے کہا: نہیں اے اللہ کے رسول!! آپ نے فرمایا: " تو پھر تم اسے کھا ؤ۔
عبداللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ ایک محرم جماعت کے ساتھ تھے اور وہ غیر محرم تھے، پھر مذکورہ بالا روایت بیان کی، اس میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم میں سے کسی انسان نے انہیں اشارہ کیا تھا، یا کسی قسم کا مشورہ دیا تھا؟“ انہوں نے جواب دیا، نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کھا لو۔“