یحییٰ (بن ابی کثیر) نے خبر دی کہا: مجھے عبد اللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ ان کے والدنے اللہ ان سے را ضی ہو۔ انھیں خبر دی کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حدیبیہ میں شر کت کی، کہا: میرے علاوہ سب نے عمرے کا (احرا م باند ھ لیا اور) تلبیہ شروع کر دیا۔کہا: میں نے ایک زیبرا شکار کیا اور اپنے ساتھیوں کو کھلا یا جبکہ وہ سب احرا م کی حالت میں تھے۔پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا انھیں بتا یا کہ ہما رے پاس اس (شکار) کا کچھ گو شت بچا ہوا ہے۔آپ نے (ساتھیوں سے رضی اللہ عنہ فرمایا: " اسے کھا ؤ " حالا نکہ وہ سب احرا م میں تھے،
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں غزوہ حدیبیہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوا، میرے سوا سب نے عمرہ کا احرام باندھا اور میں نے جنگلی گدھے کا شکار کیا اور میں نے اپنے محرم ساتھیوں کو کھلایا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلایا کہ ہمارے پاس اس سے بچا ہوا گوشت ہے، آپ نے فرمایا: ”اسے کھا لو۔“ اور مخاطب سب محرم تھے۔