قتیبہ نے ہمیں حدیث سنائی، (کہا:) ہمیں حماد نے ایوب سے حدیث سنائی، انہوں نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا۔۔۔ اسی (سابقہ حدیث) کے مانند، انہوں نے سند میں ہشام اور محمد کا ذکر نہیں کیا۔
امام صاحب یہی روایت قتیبہ سے بیان کرتے ہیں لیکن اس سند میں ہشام اور محمد کا نام نہیں لیتے۔