عبداللہ بن نمیر نے عبداللہ بن عطاء سے، انھوں نے عبداللہ بن بریدہ سے، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔۔۔ (آگے) ابن مسہر کی حدیث کے مانند (حدیث بیان کی) مگر انھوں نے کہا: "دوماہ کے ر وزے۔"
یہی روایت امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں جس میں ”انا جالس عند رسول الله صلى الله عليه وسلم“ کے بجائے ”كنت جالسا عند النبي صلى الله عليه وسلم“ ہے اور اس میں ایک ماہ کے بجائے دو ماہ کے روزے ہیں۔