شعبہ، عمرو ابن مرہ حضرت ابو البختری فرماتے ہیں کہ ہم نے ذات عرق میں رمضان کا چاندد یکھا تو ہم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی طرف ایک آدمی بھیجا تاکہ وہ چاند کے بارے میں آپ سے پوچھے تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے چاند دیکھنے کے لئے بڑھا دیا ہے۔تو اگر مطلع ابر آلود ہوتو گنتی پوری کرو۔
ابو البختری رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رمضان کا چاند ذات عرق میں دیکھا تو ہم نے ایک آدمی حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس پوچھنے کے لیے بھیجا۔ تو ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اسے دیکھنے کے لیے مدت زیادہ دیتا ہے (بڑھا دیتا ہے) اگر مطلع ابر آلود ہو جائے تو گنتی (تیس) پوری کرو۔“
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2530
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: چاند کے چھوٹے یا بڑے ہونے کا اعتبار نہیں ہے۔ اعتبار (دیکھنے) کا ہے جس دن دیکھا جائے گا اگر مطلع ابرآلود ہو وہ اسی دن کا ہو گا۔