ابو یعفور (عبد الرحمان بن عبید بن نسطانس) نے ولید بن عیزار کے حوالے سے ابو عمرو شیبانی سے حدیث بیان کی اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی!کون سا عمل جنت سے زیادہ قریب (کردیتا) ہے؟ فرمایا: ”نمازیں اپنے اپنے اوقات پر پڑھنا۔“ میں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی! اور کیا؟ فرمایا: ” والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔“ میں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی! اور کیا؟ فرمایا: ” اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کون سا عمل اللہ کو زیادہ پسند ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے وقت پرنماز۔“ میں نے پوچھا پھر کون سا؟ فرمایا: ”پھر والدین کے ساتھ احسان سے پیش آنا۔“ میں نے پوچھا پھر کون سا؟ فرمایا: ”پھراللہ کی راہ میں جہاد۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 85
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (248)»