سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ جب کوئی قوم صدقہ لاتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے (دعا) فرماتے تھے: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ»”یا اللہ! رحمت کر ان کے اوپر۔“ پھر آئے باپ ابو اوفیٰ کے صدقہ لے کر تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِى أَوْفَى»”یا اللہ! رحمت کر ابو اوفیٰ کی آل پر۔“[صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2492]