اعوام بن حو شب سے روایت ہے کہا ابو اسحاق شیبا نی نے سہیل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی فرمایا: " ایک قوم مشرق کی طرف سر گرداں پھر ے گی ان کے سر منڈھے ہو ئے ہوں گے۔
سہل بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشرق کی طرف ایک قوم حیران پریشان نکلے گی ان کے سرمنڈے ہوئے ہوں گے۔“
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2472
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : نوٹ: يتيه: حیران و پریشان پھریں گے راہ راست تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ نوٹ: کوفہ کی قریبی بستی حرورہ سے نکلنے والے خوارج کو آپﷺ نے مشرق سے نکلنے والے قرار دیا۔