الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب الْكُسُوفِ
سورج اور چاند گرہن کے احکام
3. باب مَا عُرِضَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاَةِ الْكُسُوفِ مِنْ أَمْرِ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ:
3. باب: جنت اور جہنم میں سے کسوف کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا کچھ پیش کیا گیا؟
حدیث نمبر: 2101
وحَدَّثَنِيهِ أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الصَّبَّاحِ ، عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " وَرَأَيْتُ فِي النَّارِ امْرَأَةً حِمْيَرِيَّةً سَوْدَاءَ طَوِيلَةً "، وَلَمْ يَقُلْ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ.
عبدالملک بن صباح نے ہشام دستوائی سے اسی سند کےھ ساتھ اسی (سابقہ حدیث) کے مانند حدیث بیان کی، مگر انھوں نے کہا: (آپ نے فرمایا:) "میں نے آگ میں بلاد حمیر کی (رہنے والی) ایک سیاہ لمبی عورت دیکھی۔"اور انھوں نےمن بنی اسرائیل (بنی اسرائیل کی) کے الفاظ نہیں کہے۔
یہی روایت امام صاحب ایک دوسری سند سے بیان کرتے ہیں، ہاں یہ فرق اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے آگ میں ایک حمیری سیاہ لمبی عورت دیکھی۔ یہ نہیں کہا کہ (وہ اسرائیلی تھی۔)
ترقیم فوادعبدالباقی: 904
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2101 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2101  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت اور دوزخ کے مختلف مناظر دکھائے گئے اور آپﷺ نے جنت کا ایک گچھا توڑنا چاہا۔
لیکن چونکہ جنت کی اشیاء دنیا میں نہیں آ سکتیں۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محسوس ہو گیا کہ میں اس گچھا کو نہیں توڑ سکتا،
اور اس حدیث میں اس کو یوں بیان کیا گیا ہے میرا ہاتھ اس تک نہ پہنچ سکا اس لیے بعض احادیث کے الفاظ کو دیکھ کر یہ کہہ دینا کہ جنت آپﷺ کے تصرف اور ملکیت میں دے دی گئی محض تحکم اور سینہ زوری ہے۔
(2)
جانوروں پر ظلم و ستم کرنا ان کو کھانے پینے سے محروم رکھنا عذاب کا باعث بن سکتا ہے۔
(3)
عمرو بن لحی عمرو بن مالک،
عمرو بن عامر خزاعی ایک ہی شخص ہے۔
(4)
کسوف شمس کا یہ واقعہ 13 اگست 630 بمطابق 28ربیع الاول 9 ہجری کو پیش آیا اور عرب میں اگست کے مہینہ میں گرمی شدید ہوتی ہے کیونکہ وہاں بارش بہت کم پڑتی ہے اور اسی حدیث سے ثابت ہوا کہ یہ نماز کسوف حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وفات پر نہیں پڑھی گئی کیونکہ وہ تو جنوری میں واقع ہوئی جو گرمی کا مہینہ نہیں ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2101