جریری نے عبداللہ بن بریرہ سے، انھوں نے حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مثل روایت کی، مگرانھوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوتھی مرتبہ فرمایا؛"اس کے لئے جو چاہے۔"
مصنف صاحب اپنے دوسرے استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں، مگر اس میں یہ ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے چوتھی مرتبہ فرمایا: ”لِمَنْ شَاءَ“ جو چاہے (پڑھے)۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1941
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس طرح مغرب کے سوا چاروں نمازوں میں اذان اور تکبیر کے درمیان سنن مؤکدہ یا نوافل ہیں اسی طرح مغرب کی نماز سے پہلے بھی دو رکعت نفل ہیں۔