سعید بن مسیت نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ” اہل یمن آئے ہیں، ان کے دل (دوسروں سے) زیادہ نرم ہیں اور مزاجوں میں زیادہ رقت ہے۔ ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے۔ سکون، بھیڑ بکریاں پالنے والوں میں ہے اور فخر و تکبر اونی خیموں کے باسی، چیخنے چلانے والے لوگوں میں، جو سورج طلوع ہونے تک کی سمت میں (رہتے ہیں۔)“
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اہلِ یمن آئے ہیں، ان کے دل (دوسروں سے) زیادہ نرم ہیں اور مزاجوں میں زیادہ نرمی ہے۔ ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمانی ہے۔ سکینت اہلِ غنم میں ہے اور فخرو خیلاء چیخنے والے اہلِ وبر میں ہے جو سورج کے طلوع ہونے کی طرف رہتے ہیں۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 52
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى المناقب، باب: قول الله تعالى: ﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ﴾ برقم (3308) انظر ((التحفة)) برقم (15160)»
الإيمان يمان الكفر من قبل المشرق السكينة لأهل الغنم الفخر والرياء في الفدادين أهل الخيل وأهل الوبر يأتي المسيح إذا جاء دبر أحد صرفت الملائكة وجهه قبل الشام وهنالك يهلك
أتاكم أهل اليمن هم ألين قلوبا، وأرق أفئدة الإيمان يمان، والحكمة يمانية، والجفاء والقسوة وغلظ القلوب في الفدادين أهل الوبر، عند أصول أذناب الإبل من ربيعة، ومضر