الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا
مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام
27. باب اسْتِحْبَابِ تَطْوِيلِ الْقِرَاءَةِ فِي صَلاَةِ اللَّيْلِ:
27. باب: تہجد میں لمبی قرأت کا مستحب ہونا۔
حدیث نمبر: 1816
علی بن مسہر نے اعمش سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی۔
امام صاحب نے ایک دوسرے استاد سے بھی یہی حدیث نقل کی ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 773
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1816 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1816  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رات کے نوافل آپﷺ کی اقتداء میں پڑھنے شروع کیے اور آپﷺ نے اس قدر طویل قیام فرمایا کہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے آ پﷺ کے ساتھ کھڑا رہنا مشکل ہو گیا تو ان کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ میں بیٹھ جاؤں لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے اس لیے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کو آپﷺ کی توقیر وتعظیم اور ادب واحترام کے منافی سمجھا،
اس لیے اس کو برے فعل سے تعبیر کیا کہ آپﷺ کھڑے ہوں اور میں بیٹھ جاؤں تو یہ ایک ناپسندیدہ طرز عمل ہے اس لیے وہ وقت وکلفت کے باوجود کھڑے رہے اور نفل میں بیٹھنے کی گنجائش سے فائدہ اٹھانا گوارا نہ کیا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1816