۔ (عبیداللہ کے والد) معاذ نے کہا: ہم سے شعبہ نے اسی سند کے ساتھ سابقہ روایت کی مانند حدیث بیان کی لیکن اس میں انما شک شعبۃ (شعبہ نے اس کے بارے میں شک کیا) اور اس کے بعد کی عبارت بیان نہیں کی۔
امام صاحب دوسری اسناد سے شعبہ کی روایت نقل کرتے ہیں لیکن اس میں یہ بیان نہیں کرتے شعبہ کو شک ہے، سے لے کر آخر تک۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1787
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت اُبَیّ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ شب قدر ستائیسویں کو قراردیتے تھے اور اس پر یقین کی بنا پر قسم بھی اٹھاتے تھے اور اس میں کوئی شبہ نہیں۔ بعض دفعہ شب قدر ستائیسویں ہوتی ہے۔ شب قدرکے بارے میں روایات رمضان کے روزوں کے ابواب میں روایت کی گئی ہیں اس لیے اس کا تذکرہ وہیں ہوگا۔