سالم نے اپنے والد (عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ) سے روایت کی، انھوں نے کہا: حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے خبر دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب فجر روشن ہوجاتی تو آپ دو رکعتیں نماز پڑھتے تھے۔
حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب صبح روشن ہو جاتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1680
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب فجر طلوع ہو جائے تو اذان کے بعد نماز سے پہلے صرف فجر کی دو سنت پڑھی جاتی ہیں بلا سبب اور کوئی نماز نہیں پڑھی جا سکتی ہاں اگر کسی کی عشاء کی نماز رہ گئی ہو یا وتر رہ گئے ہوں تو ان کو پڑھا جا سکتا ہے۔