شعیب نے زہری سے روایت کی، کہا: مجھے سعیداور ابو سلمہ نے خبر دی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نےکہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے۔۔۔۔آگے معمر سے عبدالاعلیٰ کی (مذکورہ بالا) حدیث کی رضی اللہ عنہ طرح ہے، اس کے سوا کہ انھوں نے (درجے کی بجائے)”پچیس جز“ کہا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آگے مذکورہ بالا روایت ہے، صرف اتنا فرق ہے کہ اس میں درجہ کا لفظ تھا اور اس میں جزاء کا لفظ ہے۔