الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة
مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام
30. باب مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاَةِ فَقَدْ أَدْرَكَ تِلْكَ الصَّلاَةَ:
30. باب: جس نے نماز کی ایک رکعت پالی اس نے وہ نماز پالی۔
حدیث نمبر: 1375
وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ.
معمر نے زہری سے، انھوں نے ابو سلمہ سے، اور انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی جس طرح امام مالک نے زید بن اسلم سے روایت کی۔
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 608
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1375 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1375  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اگر کسی نے صبح یا عصر کی نماز ایسے وقت میں شروع کی کہ ایک رکعت پڑھنے کے بعد صبح کی صورت میں سورج نکل آیا اور عصر کی صورت میں سورج غروب ہو گیا تو وہ اپنی باقی نماز پڑھ لے گا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور تمام سلف کا موقف اس حدیث کے مطابق ہے صرف احناف کا یہ موقف ہے کہ ایسی صورت میں عصر کی نماز تو ہو جائے گی لیکن فجر کی نماز نہیں ہو گی اور اس کے لیے دلیل کے طور پر ایک عقلی خود ساختہ بات پیش کی ہے کہ عصر ناقص وقت میں شروع ہوئی اور ناقص وقت میں مکمل ہوئی اس لیے وہ ہو گئی لیکن صبح کی نماز کامل وقت میں شروع کی اور ناقص میں پوری کی اس لیے نہیں ہوئی لیکن یہ بات صریح حدیث کے خلاف ہے اگر مکروہ اوقات کی بنا پر یہ قاعدہ ہے تو آپﷺ نے جس طرح غروب شمس کے وقت نمازکا قصد اور ارادہ کرنے سے منع فرمایا ہے سورج کے نکلتے وقت بھی ممانعت فرمائی ہے وہاں مقصد عمداً جان بوجھ کر ایسی حرکت کرنے سے منع فرمایا ہے جیسا کہ (لَايَتَحَرَّى)
(وہ قصد اور ارادہ نہ کرے)
کے الفاظ دلالت کر رہے ہیں اگر غیر شعوری طور پر یا کسی مجبوری کے سبب ایسا ہو جائے تو وہ ممنوع نہیں ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1375