ابو وائل کے بجائے) اشعث کے والد (ابو شعثاء سلیم محاربی) نے مسروق سے اور انھوں نے حضرت عائشہ ؓ سے مذکورہ بالا حدیث روایت کی۔ اور اس میں یہ ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے کہا: آپ نے اس کے بعد جو نماز بھی پڑھی میں نے آپ سے سناکہ آپ اس میں قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے تھے۔
مسروق حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ اس کے بعد آپصلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز نہیں پڑھی مگر اس صورت میں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلم کو عذاب قبر سے پناہ مانگتے سنا آپصلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں قبر کے عذاب سے پناہ مانگی۔