علی بن مبارک نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: ہمیں ابو سلمہ نےحدیث سنائی، کہا: ہمیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نےحدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی دور کعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیر دیا تو بنو سلیم کا ایک آدمی آپ کے قریب آیا اور عرض یک: اے اللہ کے رسول! نماز کم کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟.......اور آگے (سابقہ) حدیث بیان کی۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی دو رکعتیں پڑھیں، پھر سلام پھیر دیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سلیم قبیلہ کا ایک آدمی آیا اور پوچھا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! نماز کم کر دی گئی ہے یا آپصلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے ہیں؟ پھر مذکورہ حدیث بیان کی۔