تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
سنن دارمی میں عربی لفظ تلاش کریں:
سنن دارمی میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
28. باب الْوُضُوءِ مَرَّتَيْنِ:
28. دو دو بار وضو کے اعضاء دھونے کا بیان
حدیث نمبر: 717
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ "دَعَا بِتَوْرٍ مِنْ مَاءٍ فَأَكْفَأَ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَهُمَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ"..
عمرو بن یحییٰ مازنی اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ (جو عمرو کے دادا ہیں) نے پانی کا لوٹا منگوایا، پہلے پانی اپنے ہاتھوں پر ڈالا اور تین مرتبہ ہاتھ دھوئے (بخاری میں دو مرتبہ)، پھر تین دفعہ اپنا چہرہ دھویا، پھر کہنیوں تک اپنے ہاتھ دو دو مرتبہ دھوئے، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح وضو کرتے دیکھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 717]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 721] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 185] ، [مسلم 235] ، [صحيح ابن حبان 1077، 1083] ، [مسند الحميدي 421]