مسیّب بن نجبۃ نے کہا کہ میری پھوپھی جو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، انہوں نے بیان کیا کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ پانی سے استنجاء کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 700]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه جهالة، [مكتبه الشامله نمبر: 704] » اس روایت کی سند میں راوی مجہول ہیں، اور اس کو [أبوداؤد 45] ، [نسائي 50] و [ابن أبى شيبه 152/1] نے روایت کیا ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 697 سے 700) ان نصوص سے پانی سے استنجاء کرنا ثابت ہوا۔