سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمام رسولوں کا قائد ہوں اور اس میں کوئی فخر نہیں، میں خاتم النبیین ہوں اس میں بھی فخر نہیں، میں سب سے پہلا شفاعت کرنے والا اور سب سے پہلا شخص ہوں جس کی شفاعت قبول کی جائے گی اور کوئی فخر نہیں۔“[سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 50] » اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [التاريخ الكبير للبخاري 286/4] ، [ابن حبان فى الثقات 455/6] ، [المعجم الأوسط 172] ، [دلائل النبوة 480/5]