خالد بن معدان نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت مسبحات (یعنی جن سورتوں کے شروع میں «سبح، يسبح» ہے) پڑھتے تھے اور فرماتے تھے: ”ان میں ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوں کے برابر ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3456]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو مرسل وربما كان معضلا، [مكتبه الشامله نمبر: 3467] » اس اثر کی سند صحیح لیکن مرسل ہے۔ دیکھئے: [النسائي فى الكبريٰ 10551] ۔ نیز دیکھئے: [أبوداؤد 5057] ، [ترمذي 2922، 3403] و [النسائي فى عمل اليوم و الليلة 713] و [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 682] و [الطبراني فى الكبير 247/18، 624، وله متابع عند أحمد بسند صحيح 128/4] و [شعب الإيمان للبيهقي 2503] ۔ امام نسائی نے کہا: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کچھ اہلِ علم یہ کہتے ہیں کہ مسبحات چھ ہیں: «سورة الحديد، الحشر، الصف، الجمعة، التغابن، و الأعلي» ۔