ابورافع نے کہا: جس نے جمعہ کی رات کو سورہ دخان کو پڑھا وہ بخش دیا گیا، اور حورعین سے اس کا بیاہ ہو گیا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3453]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى أبي رافع نفيع بن رافع وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3464] » ابورافع نفیع بن الحارث تک اس کی سند صحیح ہے اور موقوف ہے۔