شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جو کوئی رات میں سورہ البقرہ کی دس آیات پڑھے گا اس گھر میں اس رات صبح تک شیطان داخل نہیں ہو گا، چار آیات شروع کی اور آیت الکرسی اس کے بعد کی دو آیتیں اور آخر کی تین آیات جو «﴿لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ . . . . . .﴾» سے شروع ہوتی ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3414]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 3425] » اس اثر میں بھی انقطاع ہے، شعبی رحمہ اللہ کا سماع سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔ دیکھئے: [طبراني 147/9، 8673] ۔ نیز آگے آنے والی روایات ملاحظ فرمایئے۔