عبدالرحمٰن بن الاسود نے کہا: جس نے سورہ بقرہ پڑھی اس کو جنت میں تاج پہنایا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3410]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3421] » اس اثر کی سند حسن اور یہ بھی موقوف ہے۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابن الضريس 165] و [الدر المنثور 21/1]
وضاحت: (تشریح حدیث 3409) یعنی سورۃ البقرہ کی معانی اور مفاہیم کے ساتھ تعلیم حاصل کی، اس کو یاد کیا تو ایسے شخص کو تاج پہنایا جائے گا۔