سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”توراۃ، زبور، انجیل اور قرآن تک میں اس کے مثل سورت نازل نہیں ہوئی، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اُم القرآن تھی) جو سبع المثانی اور قرآن عظیم ہے جو مجھے عطا کی گئی۔“[سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3405]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3416] » نعیم بن حماد کی وجہ سے اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2878] ، [سخاوي فى جمال القراء 115/1]