شہر بن حوشب نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نے فرمایا: ”اللہ کے کلام کی فضیلت مخلوق کے کلام پر ایسی ہے جیسے اللہ تعالیٰ کی فضیلت اپنی مخلوق پر ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3389]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن وهو مرسل، [مكتبه الشامله نمبر: 3400] » اس حدیث کی سند حسن ہے اور مرسل ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد فى مراسيله 535] ، [ابن الضريس فى فضائله 139] و [أبويعلى فى معجم شيوخه 294] و [البيهقي فى الأسماء و الصفات، ص: 239] و [في شعب الإيمان 2208]