حسن اور سعید بن المسيب رحمہما اللہ نے کہا: کوئی آدمی یہ کہے کہ میری تلوار فلاں آدمی کے لئے ہے اور اگر وہ مر جائے تو فلاں کے لئے، اگر وہ بھی مر جائے تو میری طرف لوٹ آئے گی، دونوں نے کہا: وہ پہلے آدمی کے لئے ہو گی، اور حمید بن عبدالرحمٰن نے کہا: جس طرح وصیت کی ہے ویسے ہی جاری ہو گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3297]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3308] » اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10807، 10808، 10809]