عطاء نے کہا: حنوط اور کفن میت کے اصل مال سے ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3273]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ابن جريج قد عنعن، [مكتبه الشامله نمبر: 3284] » اس اثر کی سند ابن جریج کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن [مصنف عبدالرزاق 6222] میں صحیح سند سے مروی ہے، چنانچہ امام بخاری نے کتاب الجنائز میں اسی طرح باب باندھا: «باب: الكفن من جميع المال وبه قال عطاء» ۔