زیاد نے کہا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ماں کے چچا اور خالہ کا قضیہ لایا گیا تو انہوں نے ماں کے چچا کو دو ثلث دیئے اور خالہ کو ایک ثلث دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3011]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 3021] » اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11161] ، [ابن منصور 154] ، [طحاوي فى شرح معاني الآثار 399/4] ، [البيهقي 216/6-217] ۔ اس کی سند میں زیاد: ابن عیاض ہیں۔