سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کلالہ یہ ہے کہ (مرنے والا) باپ اور بیٹا نہ چھوڑے (جو اس کا وارث ہو)۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3007]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح على شرط البخاري، [مكتبه الشامله نمبر: 3017] » اس روایت کی سند صحیح على شرط البخاری ہے۔ اس کی سند میں حسن بن محمد: ابن علی بن ابی طالب ہیں۔ تخریج دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11647] ، [عبدالرزاق 19189] ، [ابن منصور 588] ، [تفسير طبري 284/4] ، [البيهقي 225/6]