سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: ”اے اللہ! میں انسان ہوں تو جس مسلمان کو میں لعنت کروں یا برا کہوں یا ماروں تو اس کو اس کے لئے صلاة و رحمت اور قربت بنادے جس کے ذریعہ وہ قیامت کے دن تیرا قرب حاصل کرے۔“[سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2800]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2807] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6361] ، [مسلم 2601، وفيهما فاجعله زكاة و رحمة] ، [أحمد 390/2، 400/3] و [ابن أبى شيبه 9600]