تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
سنن دارمی میں عربی لفظ تلاش کریں:
سنن دارمی میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سنن دارمي
من كتاب الرقاق
دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان
6. باب في الْغِيبَةِ:
6. غیبت کا بیان
حدیث نمبر: 2749
أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قِيلَ لَهُ: مَا الْغِيبَةُ؟. قَالَ:"ذِكْرُكَ أَخَاكَ بِمَا يَكْرَهُ". قِيلَ: وَإِنْ كَانَ فِي أَخِي مَا أَقُولُ؟. قَالَ: "فَإِنْ كَانَ فِيهِ، فَقَدْ اغْتَبْتَهُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ، فَقَدْ بَهَتَّهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ غیبت کیا ہے؟ فرمایا: غیبت یہ ہے کہ تم اپنے بھائی کا اس طرح ذکر کرو جو اسے ناگوار ہو۔ عرض کیا گیا: اگر میرے بھائی میں وہ عیب موجود ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس میں جو تم کہہ رہے ہو وہ عیب موجود ہے تو تم نے اس کی غیبت کی، اور اگر اس میں وہ عیب موجود نہیں تو تم نے اس کو بہتان لگایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2749]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2756] »
اس روایت کی سند حسن ہے اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2589] ، [أبوداؤد 4874] ، [ترمذي 1934] ، [أبويعلی 6493] ، [ابن حبان 5758] ، [الموارد 1820]

وضاحت: (تشریح احادیث 2747 سے 2749)
غیبت کرنا حرام ہے، حکمِ الٰہی ہے: «﴿وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ .....﴾ [الحجرات: 12] » (ترجمہ) اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے، کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا؟ معلوم ہوا کہ غیبت کرنا مردہ بھائی کے گوشت کھانے کے مترادف ہے۔
«والعياذ باللّٰه» ۔
غیبت اور تہمت و بہتان دونوں ہی بڑے گناہوں میں سے ہیں اس لئے ان سے بچنا چاہیے۔