عبدالرحمٰن بن ابزیٰ نے اپنے والد سیدنا ابزیٰ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ کہتے: ” «أَصْبَحْنَا عَلَيٰ فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ . . . . . . مُسْلِمًا»(ترجمہ) ہم نے فطرتِ اسلام اور کلمۃ اخلاص اور اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اور اپنے باپ ابراہیم حنيف و مسلم کی ملت پر صبح کی۔“[سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2723]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح عبد الله بن عبد الرحمن وثقه أحمد وابن حبان، [مكتبه الشامله نمبر: 2730] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 407/3] ، [ابن أبى شيبه 6591] ، [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 34]
وضاحت: (تشریح حدیث 2722) حنیف کے معنی سیدھے اسلامی احکام پر عمل پیرا، مخلص کے ہیں۔