سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاتھ پر واجب ہے کہ جو لے اسے واپس کر دے۔“[سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2632]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2638] » اس روایت کی سند ضعیف ہے، حسن کا لقاء بھی سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3561] ، [ترمذي 1266] ، [ابن ماجه 2400] ، [طبراني 208/7، 2862] ، [المنتقی 1024، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2631) یہ حدیث گرچہ سنداً ضعیف ہے لیکن معنی صحیح ہے۔ الله تعالیٰ کا فرمان ہے: «﴿إِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا﴾ [النساء: ۵8] »”الله تعالیٰ حکم فرماتا ہے کہ امانات کو ان کے مالک کے سپرد کرو۔ “ یعنی جب کسی سے امانت لو تو اسے ہو بہو ویسے ہی واپس کرو۔ امانت میں خیانت کبیرہ گناہ ہے جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔ اس باب سے مراد غالباً مؤلف رحمہ اللہ کا اشارہ اس حدیث کی طرف ہے: «الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ» کہ عاریتاً لی ہوئی چیز پھیر دی جائے۔ اس کو [ابن ماجه 2398] وغیرہ نے روایت کیا ہے لیکن اس میں ایک راوی متکلم فیہ ہے۔